منکرین حدیث کے چار اعتراضات اور ان کا علمی و تحقیقی جائزہ

عبد الرحمن کیلانی

فلسفہ اور سائینٹیفک نظریات نیز مغربی مادی ترقی سے مرعوبیت زدہ ذہن لئے ہوئے اور اتباع نفس کے تحت قرآنی آیات کی من مانی تحریف نما تاویل کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے موجودہ دور کے نام نہاد اہل قرآن (منکرین حدیث) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت شدہ سنتوں میں تشکیک پیدا کرکے سنت کو ناقابل اعتبار قرار دینے کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں منکرین حدیث کی طرف سے بتکرار و شدت پیش کئے جانے والے بنیادی نوعیت کے چار اعتراضات کا تسلی بخش جواب دیا گیا ہے۔ وہ سوالات یہ ہیں:
1
۔  کیا “ظن” دین بن سکتا ہے۔
2
۔  کیا واقعی حدیث اور تاریخ ایک ہی سطح پر ہیں یا ان میں کچھ فرق ہے؟ (تقابلی جائزہ)
3
۔ کثرت احادیث مثلاً یہ اعتراض کہ امام بخاری رحمہ اللہ کو چھ لاکھ احادیث یاد تھیں۔ وہ آ کہاں سے گئیں اور پھر گئیں کدھر؟
4
۔ طلوع اسلام والوں کے ہاں معیار حدیث کیا ہے؟

یہ کتاب دراصل منکرین حدیث کے خلاف لکھی گئی مبسوط کتاب “آئینہ پرویزیت” کا ایک باب ہے۔ جسے اس کی اہمیت کے پیش نظر علیحدہ سے شائع کیا گیا ہے۔

Download

About thefinalrevelation
Leave a reply