تفسیر مطالب الفرقان کا علمی و تحقیقی جائزہ ۔ جلد 1

ڈاکٹر حافظ محمد دین قاسمی

امت مسلمہ کے عقائد ونظریات ،عبادات ومعاملات او رجملہ معمولات زندگی کا مآخذ حقیقی اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اس بات پر امت کا ہمیشہ اجماع رہا ہے کہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح واجب الاتباع ہے جس طرح  قرآن ۔سنت کاانکار حقیقت میں قرآن کاانکار ہے۔امت مسلمہ کی چودہ سوسالہ تاریخ میں بہت سے فتنوں نے سراٹھایا جھوٹے مدعیان نبوت بھی پیدا ہوئے اور منکرین حدیث بھی وقتا فوقتا سراٹھاتے رہے فتنہ انکار حدیث میں سے ایک فتنہ غلام احمد پرویز کا ہے جس نے انکار حدیث کا اعلان کیا اور قرآن کو اپنے من مانے معنی ومفہوم میں ڈھالنے کے لیےاپنا اصلی چہرہ دکھایا توامت کے اہل علم اس کی حقیقت کو جاننے کے بعد اس فتنہ کو دبانے کے پے درپے ہوئے۔فتنہ انکار حدیث کے مقابلے پر سب سےاچھی دستاویز مولانا سیدابو الاعلی مودودی کی کتاب ’’سنت کی آئینی حیثیت ‘‘کے نام سے 1963 ء میں منظر عام پرآئی اس کتاب  کی جامعیت کے  باوجود اس بات کی ضرورت تھی کہ پرویزی افکار کےتاروپود بکھیرنے کےلیے غلام احمد پرویز کی شخصیت او رلٹریچر بالخصوص تحریفات قرآن کا بے لاگ محاکمہ کیا جائے چنانچہ پروفیسر محمد دین قاسمی نے پرویزی فکر کے مقابلے میں قلم اٹھایا اور دلائل وبراہین اور ثبوت وسند کے ساتھ ثابت کیا کہ یہ دین حق کے خلاف ایک بہت خطرناک او رگہری سازش ہے جسے شیطان نے اپنی کمین گاہ بنا رکھا ہے یہ مقالہ غلام احمد پرویز کی نام نہاد تفیسر قرآن ’’مطالب الفرقان‘‘کا محاکمہ کرنے کےلیے لکھا گیا ہے ۔جوہر صاحب علم کےلیے دور جدید کے اس فتنے کو سمجھنے او رآگے لوگوں کو سمجھانے کا بہترین ذریعہ ہے نیز اس مقالہ میں عالمانہ بحث کے ساتھ ساتھ غلام احمد پرویز کی اغلاط پرمکمل گرفت  بھی کی گئی ہے ۔

Download

About thefinalrevelation
Leave a reply