تاریخ وتدوین سنت – ڈاکٹر محمد عجاج الخطیب
ڈاکٹر محمد عجاج الخطیب
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث وسنت قرآن مقدس کا بیانی،اسلامی شریعت کا بنیادی ماخذ اور وحی الہیٰ ہے۔امت کے ہاں متفقہ طور پر اس کا یہی مقام ہے لیکن بعض نام نہادج مسلم اور غیر مسلم گروہ اس کوشش میں مصروف رہتے ہیں کہ سنت کی پوزیشن کو مشکوک بنایا جائے چنانچہ اس کے لیے وہ مختلق قسم کے بے سروپا اعتراضات کرتے رہتے ہیں تاکہ ریب وشک کے دواعی کو ابھارا جاسکے۔اس ضمن میں ان کا ایک اعتراض ،جسے یہ بہت زیادہ اچھالتے ہیں کہ حدیث تو دو صدیوں کے بعد لکھی گئی لہذا اس کا کیا اعتبار؟بہت سے حضرات جو اسلامی تاریخ وثقافت سے بے خبر اور ’جدید علوم‘کے پروردہ ہوتے ہیں ،اس اعتراض سے متاثر ہو جاتے ہیں ۔زیر نظر کتاب میں اسی اعتراض کا مدلل اور مصکت جواب دیا گیاہے۔اس کے مصنف ڈاکٹر عجاج الخطیب ہیں اور یہ کتاب ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو کلیۃ العلوم الشرعیۃ قاہرہ میں پیش کیا گیا۔فاضل مصنف نے ثابت کیا ہے کہ تدوین حدیث کا آغاز عہد رسالت ہی سے شروع ہو گیا تھا۔مولانا عزیزالرحمن نے اس کارواں اردو ترجمہ کیا ہے ،جس سے اردو خواں طبقہ بھی اس سے مستفید ہو سکتا ہے ۔اس کتاب کے مطالعہ سے تدوین حدیث کے بارے میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گا اور حدیث وسنت پر ایمان وایقان میں اضافہ ہو گا۔